طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی بنیادی ضرورت ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران، رجسٹرار پروفیسر ندیم، آل عمران، ڈاکٹر حسین جعفری، ایم ایس سرگنگا رام ہسپتال ڈاکٹر اطہر، ایم ایس شاہدرہ ڈاکٹر عامر سلیم، ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان، پرنسپل نرسنگ سرگنگارام ہسپتال بلقیس اختر، خزانچی پروفیسر عبدالحمید، ڈاکٹر اعجاز شیخ و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ رجسٹرار یونیورسٹی نے اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل، ایچ آر میٹنگ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی سے متعلقہ سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر 31 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ بھی کیااور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہارڈوئیر انجینئر اور اسسٹنٹ آڈیٹرآفیسرکے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سرگنگارام ہسپتال میں ریگولرمنظورشدہ سیٹوں پر فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں چھ ماہ کی توسیع کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر QEC، اسسٹنٹ پروگرامر اور سٹورآفیسرکے کنٹریکٹ میں بھی چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسرکی سیٹ کی منظوری دےدی گئی۔ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کیلئے کینٹینز اور دوکانوں کے رینٹل کے دورانیہ کی مشروط منظوری دےدی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان کی منظوری کے علاوہ سرگنگارام ہسپتال کی سکیورٹی سروسزکے کنٹریکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تکمیل کیلئے مزیدفنڈزکی منظوری دےدی گئی اور زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے کنسلٹنسی سروسزکی بھ منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کی ایم آرآئی مشین کی دیکھ بھال کیلئے اگلے تین سال کے کنٹریکٹ کی منظوری اور سرگنگارام ہسپتال میں ماڈل فارمیسی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی بنیادی ضرورت ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کی کنٹینز پر بھی خاتون ورکرز فرائض سرانجام دیں گی۔ سرگنگارام ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈمیں آئے کسی مریض کو دوسرے ہسپتال میں ریفرنہیں کیاجاتا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرگنگارام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے فنڈزفراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو فوری طور پر نیوز لیٹرکے اجراءکی ہدایت بھی کی۔
















