اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان نے کہاہے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ اورہالینڈ میں بے حرمتی ناقابل برداشت ہے،تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاماہ مقدس میں مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو نکالنا اور مسجد کا تقدس پامال کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ایسی کارروائیاں فلسطینی عوام کے مذہبی آزادی جیسے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
عالمی برادری بالخصوص رواں سال کے آغاز سے شروع ہونیوالی اسرائیلی جارحیت رکوائے،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا پاکستان ہالینڈ میں بے حرمتی کے ایک اور گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، نفرت انگیز کارروائیاں نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہیں۔
پاکستان سمجھتا ہے اظہار رائے کی آزادی ذمہ داریوں کیساتھ آتی ہے، قومی حکومتوں و عالمی برادری کی ذمہ داری ہے گھناؤنی کارروائیوں کو روکیں۔
مذہبی منافرت و تشدد کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ اورہالینڈ میں بے حرمتی ناقابل برداشت ہے،پاکستان
















