واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ میں مقیم ہزاروں پاکستانی ٹی پی ایس پروگرام کے منتظر،خواتین کا اقوام متحدہ کے باہر مطالبات کے حق میں مظاہرہ،حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کردی،تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی خواتین ٹی پی ایس پروگرام کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں،اقوام متحدہ کے باہر مظاہرے کے دوران پروگرام کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پرموہبہ احمد،ایم ملک ودیگر نے کہا حکومت پاکستان امریکہ میں بسنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو ٹی پی ایس پروگرام دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائے،پروگرام سے پاکستانی مہاجر امریکہ میں ورک پرمٹ ،ڈیپورٹیشن سے حفاظت اور اپنے گھر جانے کی اجازت حاصل کرپائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا پاکستانی خواتین کاغذات نہ ہونے کے باعث مشکلات کاشکار ہیں،ٹی پی ایس پروگرام حاصل کرکے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے عمل میں مثبت کردار ادا کرینگے،حکومت پاکستان سفارتی سطح پر بات کرکے فوری طور پر پروگرام دلوائے۔
پروگرام سے مشکلات کاخاتمہ ہونے کےساتھ ہزاروں پاکستانی اپنی سرزمین پر آکر پیاروں کو بھی مل سکیں گے،اقدام سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا اور ملک بحران سے نکل سکے گا،واضح رہے امریکہ پہلے بہت سے ملکوں کو ٹی پی ایس پروگرام میں شامل کرچکاہے ۔
امریکہ میں مقیم ہزاروں پاکستانی ٹی پی ایس پروگرام کے منتظر
















