اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید3فلسطینی شہید

غزہ(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید3فلسطینی شہید،تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ،مزید 3 فلسطینی نوجوانوںکو شہید کردیا گیا اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا مغربی کنارے میں نابلس کے قریب چوکی میں 3مسلح نوجوانوں نے حملہ کیا،جواب میں کی گئی فائرنگ میں تینوں نوجوان ہلاک ہوگئے۔