تہران (مشرق نیوز) ایران میں سکول کی بچیوں کو زہردےکر جان سے مارنے کی مجرمانہ کوشش کے سامنے آنے کے بعد حکام کی طرف سے خاموشی نے عوام میں مزید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ۔مقامی میڈیا کے مطابق تہران کے صوبے میں درجنوں سکول کی طالبات کو زہردینے کا انکشاف کیا گیا جب کہ دوسرے ایرانی علاقوں میں ایسے ہی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کی ذمہ داری ایسے افراد سے منسوب کی گئی جو لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرتے ہیں۔ صوبہ تہران میں واقع پردیس کے خیام گرلز اسکول میں اسکول کی ایک مخصوص تعداد کو زہر دے دیا گیا۔اب تک 35 طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اسکول میں ہنگامی طبی آلات لائے گئے ہیں۔ متاثرہ طالبات کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ایران میں بچیوں کو زہردینے کا واقعہ، حکام کی خاموشی پر عوام مزید برہم
















