فنکار برادری کے حقوق کاتحفظ کرنے کیلئے کاپی رائٹ آرڈیننس1962میں بہتری لانا ہوگی،چیئرمین آئی پی او پاکستان

کراچی ( نمائندہ خصوصی ) آئی پی او پاکستان کے چیئرمین فرخ امیل نے کہا ہے کاپی رائٹ آرڈیننس 1962میں جدید دور کے تقاضوں کی روشنی میں بہتری لاکر عملی شکل دئیے بغیر فنکار برادری سے تعلق رکھنے والے افراد و اداروں کے حقوق کا تحفظ ممکن نہیں،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی پی او پاکستان کے چیئرمین فرخ امیل کہا آئی پی او پاکستان موسیقاروں ،اداکاروں ، تخلیق کاروں اور شعبے سے متعلق تمام افراد و اداروں کی بہتری و فلاح کےلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے ،مقصد کےلئے فن ، ثقافت ، تخلیق کاری سے متعلق شخصیات سے تفصیلی مشاورت جاری ہے،کوشش ہے تخلیق کاری سے وابستہ اداروں ، تنظیموں ، افراد کی مشاورت سے کاپی رائٹ آرڈیننس 1962میں ایسی ترامیم و تبدیلیاں لائی جائیں جن کی مدد سے کسی کی حق تلفی ممکن نہ رہے ،اس موقع پر کاپی رائٹ سے متاثر ہونے والے تمام ذمہ داروں پر زور دیا گیاوہ1962کے آرڈیننس میں بہتری کےلئے تجاویز دیں تاکہ آج کے دور میں مصنوعی ذہانت سمیت آئی ٹی شعبہ میں منظر پر آنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کسی کی حق تلفی نہ کر سکے، آئی پی او چیئر مین نے مزید کہا فنکار برادری کے تمام نمائندگان اس سمت میں مشترکہ کوششیں کریں نشریاتی ادارے ، یو ٹیوب سے منسلک افراد اور دیگر سوشل میڈیا نمائندگا ن کاپی رائٹ سے متعلق حق تلفی نہ کر سکیں، اس موقع پر اجلاس کے تمام شرکاءنے تخلیق کار و فنکار برادری کے حقوق کو محفوظ رکھنے کےلئے آئی پی او پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔