روس سے تنازع، یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)روس سے تنازع، یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی،تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے صدر مملکت عارف علوی کو فون کیا اور 10 نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین روس تنازع کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانیوالی قرارداد پر پاکستان کی حمایت مانگ لی،صدر مملکت عارف علوی نے کہاروس یوکرین جنگ پر پاکستان کو گہری تشویش ہے
، پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق معاملے کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے
،ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان ،یوکرین کے سیاسی و اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اورباہمی فائدے کیلئے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا
، صدر زیلنسکی نے صدر مملکت کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔