ترکیہ و شام میں پاک فوج کا مشن، مزید 10لاشیں ورثاءکے سپرد

راولپنڈی (بیورورپورٹ)ترکیہ و شام میں پاک فوج کا مشن، مزید 10لاشیں ورثاءکے سپرد،تفصیلات کے مطابق پاک آرمی نے ترکیہ کے شہر ادیامان میں ریسکیو آپریشن کے دور ان 10 مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاءکے حوالے کر دیں، مجموعی طور پر 88 جگہوں پر سرچ اور37 مقامات پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ، پاک فوج کی امدادی و ریسکیو ٹیموں نے اب تک 8 لوگوں کو زندہ نکال لیا، 134افراد لاشیں نکال کر ورثاءکے حوالے کی گئیں، پاکستان آرمی بمعہ سول سوسائٹی ترکیہ و شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کےلئے میدان عمل میں پیش پیش ہیں، 18 ٹن امدادی سامان جس میں سردیوں کے خیمے ،4 ٹن ادویات ،کفن ، گرم کپڑے سلیپنگ بیگ اور جیکٹس شامل ہیں پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے شام کےلئے بھجوایا گیا۔