روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ماسکو:(لیڈرنیوز)روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا تجربہ کیا ہے۔ روس کا نیا میزائل فرانس کے رقبے کے برابر علاقے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ریکارڈ 18 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس کی سب سے زیادہ رینج ہے۔ نیا میزائل روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔سرمت دیگر قسم کے وار ہیڈز کے ساتھ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑیاں لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نئے میزائل کو ایک طاقتور میزائل اور سٹریٹجک اثاثہ قرار دیا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روس کے میزائل تجربے سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔