اسلحے کے ڈپو پر کوئی امریکی فضائی حملہ نہیں ہوا ‘ طالبان

کابل:(لیڈرنیوز) طالبان حکومت نے صوبہ ہلمند میں اسلحے کے ڈپو پر امریکی فضائی حملے کی تردید کی ہے۔افغان حکومت کے قائم مقام ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند میں اسلحے کے ڈپو پر کوئی امریکی فضائی حملہ نہیں ہوا ہے۔افغان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہلمند میں امریکی فضائی حملے کی اطلاعات غلط ہیں۔ جنگ کی دھماکا خیز باقیات کو صحرا میں تباہ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے ہلمند میں امریکی فضائیہ کا اسلحہ ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔ جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک فوجی اڈے کے قریب ایک بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔