کرینہ کپورکی گاڑی کی ٹکرسے فوٹوگرافرزخمی

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی گاڑی فوٹوگرافر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور حال ہی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے گھر گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور سے غلطی ہوئی کیونکہ وہ رش کی وجہ سے فوٹو گرافر کے پاو¿ں پر توجہ نہیں دے سکا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ معمولی زخمی ہونے کے باوجود فوٹوگرافر تصویریں اور ویڈیوز بناتے رہے۔جائے وقوعہ پر کرینہ کپور نے اپنے ڈرائیور کو ڈانٹا اور گاڑی سنبھالنے کی ہدایت کی۔ اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے یہ بھی کہا کہ اسی لیے وہ کہتے ہیں کہ تصاویر لینے کے چکر میں مت بھاگو۔