کراچی:(لیڈرنیوز)ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سے زائد مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 186 سے تجاوز کر گیا۔کاروباری سیشن کے دوران ڈالر 1.07 پوائنٹس کے اضافے سے 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یکم مارچ سے ڈالر کی قیمت میں 8.59 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح 186 سے تجاوز کر گیا


















