بھارت5روز میں پٹرول‘ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار یومیہ 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پانچ دنوں میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔پیٹرول کی قیمتیں ہندوستان میں ریاست سے ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔ اس وقت ممبئی میں سب سے زیادہ قیمت 112.51 روپے ہے اور نئی دہلی میں سب سے کم 97.81 روپے ہے۔ بھارت اپنا 80 فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے۔بھارت میں پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ نظرثانی کا عمل چار ماہ سے منجمد تھا جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 22 مارچ کو نرخوں پر نظر ثانی کے بعد سے اب تک قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔۔آج کا اضافہ 80 پیسے فی لیٹر ہے، جو جون 2017 میں یومیہ قیمتوں پر نظر ثانی شروع ہونے کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اس طرح 22 مارچ سے اب تک چار قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔