آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ‘پاکستان کی دوسری پوزیشن

کراچی:(لیڈرنیوز)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔ ٹیم نے اب تک 3 میچ جیتے، 2 ڈرا ہوئے اور 1 ہارا، 61.11 کی اوسط سے گرین کیپس دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔آسٹریلیا بھی 71.42 کی اوسط کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے، اس کے بعد جنوبی افریقہ 60.00 کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔