ریاض:(لیڈرنیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طور پر سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع جلد حل ہو جائے گا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب پڑوسی ہیں اور ایک دوسرے سے جان چھڑا نہیں سکتے۔ بقائے باہمی کے اصول کے تحت زندگی گزارنا بہتر ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا: "مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکی صدر جو بائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ میرے امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ریاض امریکہ کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
















