عالمی سطح پر تیل‘اجناس کی قیمتوں میں اضافہ‘ روسی کرنسی کریش کرگئی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)روس اور یوکرین میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور اشیاءکی قیمتوں میں ایک اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 102 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، گندم کی قیمت میں 6 فیصد اور مکئی کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سونا بھی 27 ڈالر بڑھ کر 1414 ڈالر فی اونس ہو گیا۔دوسری جانب عالمی پابندیوں کے باعث روسی کرنسی روبل کریش کر گئی ہے اور روسی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد تک گر گئی ہے۔