واشنگٹن:(لیڈر نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین پر حملے پر روس کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ اور برطانیہ میں روسی بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے اور امریکہ نے روس کے نائب سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ روس کو یوکرین پر بلاجواز حملے کا جواب دینا ہو گا، پیوٹن نے سفارت کاری کو مسترد کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
















