بھارت‘ایک اور مسلمان شخص گائے کا گوشت کھانے پر قتل

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پر مسلمان شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا۔مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت میں گائے کا گوشت کھانا بھی جرم بن گیا ہے۔ ریاست بہار میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسلمان کو گائے کا گوشت کھانے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔سوشل میڈیا پراپیگنڈہ ویڈیو میں محمد خلیل عالم کو شدت پسندوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہندو انتہا پسند خلیل عالم سے گائے کا گوشت کھانے کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں اور انہیں گالی دیتے ہیں۔خلیل عالم ہندو انتہا پسندوں کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ آئندہ گائے کا گوشت نہیں کھائیں گے۔خلیل عالم کو جنونی ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے پوچھ گچھ کے بعد قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے خلیل عالم کی تشدد زدہ لاش قریبی ندی میں پھینک دی۔ روایتی طور پر پولیس نے ہندو انتہا پسندوں کی حمایت کرنے پر کسی کو گرفتار نہیں کیا۔