انتہا پسندوں سے خوفزدہ نہیں تھی‘مسکان خان

نئی دہلی:(لیڈر نیوز)بھارت میں ہندو انتہا پسند طلبہ کی پاداش میں نعرے لگانے والی مسکان خان کا کہنا ہے کہ وہ انتہا پسندوں سے خوفزدہ نہیں تھیں۔سیکنڈ ایئر کی طالبہ مسکان خان نے بتایا کہ وہ اپنا اسائنمنٹ جمع کرانے کالج گئی تھی۔ اسے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا گیا کیونکہ اس نے برقعہ پہن رکھا تھا۔ کسی نہ کسی طرح کالج میں داخل ہونے والے انتہا پسند طلباءنے پیچھا کرنا شروع کر دیا اور جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔مسکان خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ان نعروں اور ہندو انتہا پسند طلباءسے خوفزدہ ہونے کے بجائے جوابی کارروائی کو ضروری سمجھا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔مسکان خان نے کہا کہ مسلمان لڑکی کے لیے حجاب فرض ہے اور وہ حجاب پہنتی رہے گی۔مسکان خان نے کہا کہ وہ کلاس میں برقع نہیں‘ حجاب پہنتی ہے اور حجاب پہن کر کلاس میں آنے پر کبھی اعتراض نہیں کیا گیا۔ میرے پیچھے آنے والے اور نعرے لگانے والوں میں سے صرف 10% کالج کے طالب علم تھے۔