کراچی(لیڈر نیوز) اداکارہ اقرا عزیز پنجاب میں سیریل کلر کی زندگی پر بننے والی فلم ”جاوید اقبال“ پر پابندی پربرہم ہوگئیں۔لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم جس نے 100 بچوں کو قتل کیا۔ دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر کو 28 جنوری کو ریلیز ہونا تھا لیکن پنجاب حکومت نے فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل ہی اس کی ریلیز روک دی۔فلم میں جاوید اقبال کا مرکزی کردار اداکار یاسر حسین نے ادا کیا ہے جب کہ اداکارہ عائشہ عمر نے فلم میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ جہاں یاسر حسین نے فلم پر پابندی پر اعتراض کیا تھا وہیں ان کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ ہم اس حقیقت کو کیوں قبول نہیں کر سکتے کہ یہ واقعی 90 کی دہائی میں ہوا تھا، کیا پاکستان میں تفریح ??کا واحد ذریعہ کامیڈی فلم ہے یا محبت کا ڈرامہ؟ ناظرین کہتے ہیں کچھ اور دکھاو¿ لیکن دوستوں کو کیسے دکھائیں؟پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے اقرا عزیز نے 70 کی دہائی کے بدنام زمانہ امریکی سیریل کلر تھیوڈور رابرٹ بانڈے عرف ٹیڈ بنڈے کا حوالہ دیا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمارے پیمرا نے ٹیڈ بنڈے کی ٹیپ نہیں سنی۔
#Iqra Aziz got angry over the ban on the film "Javed Iqbal" based on the life of serial killer in Punjab

















