واشنگٹن: (لیڈرنیوز) ایک امریکی جنگی طیارہ بحری بیٹر پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکارہو گیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی F-35C لڑاکا طیارہ کارل ونسن لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکارہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سمندر سے بچا لیا گیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔حادثے کا شکارہونے والا طیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحریہ کی بیٹری پر لینڈ کر رہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی بحریہ بحیرہ جنوبی چین میں موجود ہے۔
#U.S. airplane crashes while landing on a naval battle, injuring seven U.S. military personnel
















