یورپی یونین نے کابل میں اپناسفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

کا بل:(لیڈرنیوز)یورپی یونین نے افغان دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے جو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بند تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یورپی یونین نے کابل میں اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا جو کئی ملاقاتوں اور مفاہمت کے بعد 6 ماہ سے بند تھا۔طالبان ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغان عوام کو درپیش انسانی بحران کے پیش نظر عالمی برادری طالبان حکومت کو تسلیم کرے اور بیرون ملک افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے۔


#European Union has reopened its embassy in the Afghan capital