کابل:(لیڈر نیوز)طالبان حکومت نے افغانستان کے الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن اور انتخابی شکایات کمیشن کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔نائب ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیر ضروری ہیں۔ مستقبل میں ضرورت پڑی تو حکومت ان اداروں کو بحال کرے گی۔ طالبان حکومت نے پارلیمانی امور کی وزارت بھی ختم کر دی ہے۔اس سے قبل طالبان نے خواتین کے امور کی وزارت کو بھی ختم کر دیا تھا۔طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا۔ اب تک کسی ملک نے طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔ اقوام متحدہ نے بھی طالبان کی نشست کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
#Taliban government has dissolved the Election Commission of Afghanistan
















