کوروناوائرس‘457 نئے کیسز رپورٹ ‘مزید10 اموات

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28466 ہوگئی‘پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.274 ملین تک پہنچ گئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 457 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 87 لاکھ 9 ہزار 87 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39296 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1222987 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1234 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28466 ہوگئی۔ پنجاب میں 12924، سندھ میں 7569، خیبر پختونخوا میں 5751، اسلام آباد میں 940، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus has killed 10 people