آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے‘شوکت ترین

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے،رواں ہفتے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوجائےگا،اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے ترامیم کی ضرورت ہے،آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،ایف بی آراورنیشنل بینک کے بعدمزیدسائبرحملوں کاخدشہہ ہے،دشمن ہمارے پڑوس میں بیٹھاہے، کوروناکے باعث صنعت وتجارت کے شعبے کومسائل کاسامناکرناپڑا،سنگل ونڈومعاشی اصلاحات میں بڑی کامیابی ہے،پاکستان کیلئے علاقائی تجارت تیزکرنے میں مدد ملے گی،کوروناسے سپلائی چین متاثرہوئی،دنیابھرمیں کوروناکے باعث معیشت متاثرہوئی،حکومت سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کررہی ہے،حکومت سرمایہ کاروں کوقیمتی اثاثہ تصورکرتی ہے،حکومت تجارتی فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔


#Matters settled with IMF #agreement will be reached with the IMF this week