عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکی ویزے جاری ہو گئے

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ لیجنڈری اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکی ویزے جاری ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف اور ان کے خاندان کو امریکی ویزے ایشو ہوگئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ عمر شریف جلد علاج کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ روانہ ہوں گے۔شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف اور ان کے اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم نے دعا بھی کی کہ اللہ تعالی اداکار عمر شریف کو جلد صحت یاب کرے۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمر شریف کو لینے کے لیے ایک ائیر ایمبولینس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی۔ تھوڑی دیر میں عمر شریف اور ان کے خاندان کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔


#legendary actor umer Sharif and his family have been issued US visas #Shahbaz Gill