پنج شیر‘فریقین مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق

کابل: (لیڈر نیوز)پنج شیر وادی کے مسئلے پر شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر اتفاق کیا۔افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں جنگ کے بادل چھٹنے لگے۔ طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات صوبہ پروان کے شہر چاریکر میں ہوئے جس میں ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ طالبان وفد کی قیادت امیر خان متقی کر رہے تھے ، اور سینئر سیاستدان حافظ منصور بھی مذاکرات میں موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین پنج شیر جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پنج شیر میں کوئی لڑائی نہیں ہوگی ، مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوگا۔قبل ازیں وادی پنج شیر کے رہنما احمد مسعود نے امر اللہ صالح کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیاتھا۔ پنج شیر وادی میں لڑائی کے نتیجے میں دونوں طرف سے جانی نقصان بھی ہوا۔


#Panj Sher Wadi # two sides agreed not to attack each other and to resolve the issue through negotiations #leadernews #Ahmed Masood #Amrullah Saleh