بیجنگ:(لیڈرنیوز) چین نے ہٹ دھرمی کو امریکہ کی ناکامی کی وجہ قرار دےدیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے بار بار امریکہ کو کھائی میں پھینک دیا ہے۔چینی دفتر خارجہ کے مطابق ویت نام سنڈروم سے لے کر افغانستان سنڈروم تک امریکہ ناکام رہا ، امریکہ نے اپنی مرضی دوسرے ممالک پر مسلط کرنے کی کوشش کی ، ایسا کرنے کا خواب بار بار امریکہ کو ناکام بنا دیا۔طالبان کے حوالے سے چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ اسے امید ہے کہ طالبان ایک وسیع حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
#Vietnam Syndrome to Afghanistan Syndrome, the United States failed #leadernews #Chinese Foreign Ministry #Taliban
















