طالبان کوایک موقع دیا جانا چاہیے‘ برطانوی آرمی چیف

لندن:(لیڈرنیوز)برطانوی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اس بار طالبان کا رویہ مختلف ہو سکتا ہے اس لیے انہیں موقع دیا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نک کارٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری طالبان کو افغانستان میں حکومت بنانے کا موقع دے ، شاید اس بار طالبان مناسب انداز میں آگے آئیں۔جنرل نک کارٹر نے کہا کہ وہ سابق افغان صدر حامد کرزئی سے بھی رابطے میں تھے ، جنہوں نے طالبان کے وفد سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، ہمیں اپنے اعصاب پر قابو رکھنا ہوگا اور طالبان کو حکومت بنانے کا موقع دینا ہوگا ، ہمیں طالبان کو اپنی حکومتی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 90 کی دہائی میں طالبان یاد ہیں ، لیکن وہ مختلف ہو سکتے ہیں۔


#Taliban's attitude may be different this time #they should be given a chance #leadernews #British army chief #General Nick Carter