واشنگٹن: (لیڈر نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا ہے کہ وہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں کرتے ، دیکھیں گے کہ کیا طالبان خواتین اور شہریوں کے حقوق کے حوالے سے وعدے پورے کرتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ طالبان کے وعدوں پر گہری نظر رکھے گا اور مزید کہا کہ مستقبل میں امریکہ طالبان تعلقات کا انحصار طالبان کے اقدامات پر ہوگا۔ اُمید ہے انسانی حقوق سے متعلق وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نکالنے کے لیے طالبان سے رابطے میں ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بار پھرفوجی انخلاء کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن کا انخلاء کا فیصلہ قومی مفاد میں ہے۔ سوچ ایک جیسی نہیں ہے۔ جیک سلیوان نے مزید کہا کہ طالبان نے ہوائی اڈے کو محفوظ راستہ فراہم کیا تھا ، اور امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل پر بات چیت کی جا رہی ہے ۔
#will not believe the words of the Taliban #US State Department #leadernews #will see if the Taliban fulfill the promises regarding the rights of women and citizens
















