افغان صدراشرف غنی کی قبل از وقت انتخابات کی پیشکش

کابل: (لیڈرنیوز)افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔اشرف غنی نے صدارتی محل میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، 5ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہماری امن کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان حکومت مسئلے کے حل کیلئے سیاسی مصالحت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کرتے ہیں۔


#Afghan President Ashraf Ghani #leader news #offer of early elections #ready for direct talks with the Taliban #5,000 Taliban prisoners