اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ای سی سی اجلاس‘ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد ‘کورونافنڈزکے باقی ماندہ اربوں روپے کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 5 سالہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی سمری اگلے ہفتے تک موخرکردی گئی جبکہ کورونافنڈزکے باقی ماندہ اربوں روپے کے فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ،ذرائع کے مطابق فنڈزمالی سال 22-2021 میں بطورسپلیمنٹری گرانٹ استعمال کیے جائیں گے،اجلاس میں ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی ، چینی درآمدکرنے کافیصلہ اسٹریٹجک ذخائرقائم کرنے کیلئے کیاگیا، کاٹن کی امدادی قیمت کا فیصلہ وزارتی کمیٹی طے کرے گی ۔
#leader news #Economic Co-ordination Committee #import sugar #Finance Minister Shaukat Tareen #corona funds
















