جدہ:(لیڈرنیوز)سعودی حکومت نے یکم محرم سے 9 ممالک کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے معتمرین کے لئے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران صحت اور حفاظت سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔سعودی وزارت حج کے مطابق آن لائن بکنگ منظور شدہ عمرہ پورٹلز کے تحت ممکن ہوگی ، لیکن پاکستان اور ہندوستان سمیت 9 ممالک کے عمرہ زائرین کی اجازت نہیں ہوگی۔
#Umrah for the pilgrims #leader news #Muharram #leader.com.pk #Saudi government #Pakistan and India
















