کابل:طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر اجارہ داری نہیں چاہتے ہیں ، لیکن ان کا اصرار ہے کہ جب تک کابل میں نئی حکومت تشکیل نہیں دی جاتی ہے اور صدر اشرف غنی کا عہد ختم ہونے تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ایسوسی ایٹ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین ، جو مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن بھی ہیں ، نے ملک میں اس کے بعد کیا ہوسکتا ہے اس کے بارے میں طالبان کے مو¿قف کی نشاندہی کی۔سہیل شاہین نے کہا کہ جب دونوں فریقوں کے مابین قابل قبول مذاکرات کے بعد اشرف غنی کی حکومت ختم ہوجائے گی اور کابل میں نئی حکومت تشکیل دی جائے گی تو وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں گے۔
#Taliban #peace in Afghanistan #President Ashraf Ghani
















