اپنے بجٹ میں رہ کر اسٹائلش ہوں، حرا مانی

کراچی:(لیڈرنیوز) اداکارہ حرا مانی کا اپنی اسٹائلش لکس پر کہنا ہے کہ وہ اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے اسٹائل اور برانڈز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے لکھا کہ اصل میں اسٹائل آپ کی دولت کی نمائش نہیں ہے بلکہ اپنے خیالات و تصورات کا ایک اظہار ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ دو الگ چیزیں ہیں، اسٹائل الگ ہے اور دولت کی نمائش الگ چیز ہے۔حرا مانی نے یہ بھی لکھا کہ وہ اسٹائلش تو ہیں لیکن اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔


#Hira Mani #Actress #leader news #leader tv hd #stylish