ایل پی جی کی سرکاری قیمت 160 فی کلو گرام سے تجاوز

لاہور: 5 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی سرکاری قیمت 160 فی کلو گرام سے تجاوز کرگئی۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ، ایل پی جی کی قیمت میں5 روپے پچاس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے پولیس اور سرکاری عہدیداروں کی سرپرستی میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی میں اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اور گھریلو سلنڈر 1950 میں فروخت ہورہے ہیں ، تجارتی سلنڈر کی قیمت میں 225 اور کمرشل سلنڈر 7490 میں فروخت کیا گیا ہے فروخت جاری ہے ، جبکہ گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔


#LPG #black marketing #leader news #Irfan Khokhar #domestic cylinder