لندن: گھر کے باہرمانچسٹر کی اولڈہم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو شرپسندوں نے آگ لگا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلی بارشمالی برطانیہ سے کونسل لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو گھر کے باہر جان بوجھ کر آگ لگادی گئی۔آتش گیر مواد آگ لگانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے بلند ہوئی اور پڑوسی کے گھر تک شعلے پہنچ گئے۔آگ پرفائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا، پڑوسی گھر پر لگی آگ کو بھی بجھا دیا گیا تاہم گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔ مسلم کونسلرعروج شاہ اور اہل خانہ محفوظ ہیں۔ کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی واقعے میںاطلاع نہیں۔ مقدمہ درج کرکے اولڈہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ واقعے کے وقتگھر میں ہی موجود تھیں۔ شک کی بنیاد پر ایک 24 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
#Muslim woman councilor #Miscreants set fire #Manchester's Oldham council leader #leader news #Urooj Shah #Oldham police
















