طالبان نے افغان باب دوستی گیٹ پر اپناپرچم لہرادیا

چمن: طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ افغانستان کے ضلع اسپن بولدک پر ، جو پاکستان سے متصل ہے ، کیا گیا تھا اور پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی راہداری پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طالبان نے بیس سال بعد افغانستان سے باب دوستی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا پرچم اتاردیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیاگیا۔ترجمان طالبان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کے پاس نہ آئیں۔دوسری جانب ، افغانستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر قبضہ کرلیا ہے ، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔


#Taliban #Chaman #Zabihullah Mujahid #Bab-e-Dosti #leader news