واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پربنائی گئی حکومت دنیاقبول نہیں کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہجسے عوامی حمایت حاصل ہو اور جو واضح اکثریت رکھتی ہو افغانستان میں اسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا اورجوحکومت خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نید پرائس نے کہاکہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت 40سال سے جاری تشدد کے خاتمے کا واحد ذریعہ ہے۔
#US State Department spokesman #Afghanistan #Taliban #leader news #Ned Price #Afghan government
















