نیویارک:ڈیسک ٹاپ کے لیے اہم فیچر کی آزمائش فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انسٹاگرام ویب برازر کے ذریعے ویڈیوزاور تصاویر پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش کررہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نورا کی جانب سے یہ فیچرمحدود پیمانے پر دیکھا گیا اوراس کے کچھ اسکرین شاٹس بھی انہوں نے شیئر کیے۔انہوں نے لکھا کہ ڈیسک ٹاپ میں بھی اب انسٹاگرام پر پوسٹ بنائی اور شیئر کی جاسکے گی۔دوسری جانب ایک بیان میں فیس بک نے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی۔ترجمان فیس بک نے کہا کہ ہم جانتے کہ اپنے کمپیوٹر سے کئی لوگ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔کرسٹین پائی نے کہا کہ اس تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیسک ٹاپ براز کے لیے اب ہم انسٹاگرام پر فیڈ پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں۔ ابھی یہ فیچر محدود پیمانے پر دستیاب ہے کچھ فلٹرز کاجس میں استعمال بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
#Instagram #Facebook #desktop version #photo and video sharing application #Matt Nora #social media


















