مٹن کڑاہی کیوں نہیں بنائی ‘دولہے کا شادی سے انکار

جے پور:لڑکا اور لڑکی کے لئے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر جھگڑا کرنا معمول کی بات ہے ، لیکن بعض اوقات چھوٹی چھوٹی چیز بھی بہت مشکل ہوسکتی ہے ، جیسا کہ ہندوستانی شہر جے پور میں ہوا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، 27 سالہ دولہا ، رماکانت پترا نے شادی کی تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی شادی سے انکار کردیا اور اس تقریب سے چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ، جب مہمانوں کو عشائیہ کے لئے لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ ہندوستانی ڈش مٹن کڑاہی کو مینو میں شامل نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ سے دلہا آگ بگولہ ہوگیا، جبکہ دیگر مہمانوں نے بھی مٹن کڑاہی کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔دلہن والوں کی التجا کے باوجود لڑکے نے انکار کردیا اور شادی سے انکار کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہا رامکانت پترا نے اگلے ہی دن دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔


#Jaipur #mutton karahi #refused to get married #Ramakant Patra #bride