افغانستان میں ہماری مددکرنیوالوں کو تنہانہیں چھوڑینگے‘جوبائیڈن

واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے افغانستان میں ہماری مدد کی ہے وہ تنہا نہیں چھوڑے جائیں گے اور ایسے شہریوں کا امریکہ میں خیر مقدم کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 20 سالہ افغان جنگ کے دوران امریکہ کی مدد کرنے والوں کو فوج کی واپسی کے بعد افغانستان میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد کرنے والے افغان باشندے ان کے ملک میں خوش آئند ہوں گے۔ جن لوگوں نے ہمارے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈال دی انہیں افغانستان میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعوی کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ 10000 اور 100000 کے درمیان افغان ترجمانوں اور دیگر کو امریکی فوج کی حمایت کرنے کے لئے افغانستان سے نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کی امریکہ واپسی کے لئے درخواستوں پر کام جاری ہے۔ ممکن ہے کہ ان درخواستوں پر کام اگست تک مکمل ہوجائے۔


#Joe Biden #Washington #Afghanistan #United States #US troops #United States #Biden administration