افواج کا انخلا‘دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کابل پہنچ گیا

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی جہاز بدھ کی صبح پہنچ گیا جو افغانستان سے بھاری جنگی سازو سامان لے کر جمعرات کی سہہ پہر روانہ ہوگا۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ رات یوکرائنی کارگو ایئر لائن کا انتتونو این 225 ماریہ کارگو جہاز یوکرائن کے کییو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا، ذرائع کے مطابق 20سال بعدافغانستان سے امریکا اور اتحادی افواج کا انخلا حتمی مرحلے میں ہے اور کارگو طیاروں کے ذریعے بھاری جنگی سازو سامان خصوصی منتقل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بھی انتونو این225ماریہ20اپریل 2018 کو پہلی مرتبہ لینڈ کر چکا ہے۔


#world's largest cargo plane #Kabul #Afghan capital #US media reports #Antono N225 Maria cargo ship #Pakistan's Jinnah International Airport #Karachi