“کورونا ویکسی نیشن کرا ﺅاور بچھڑا مفت لے جاﺅ“

بنکاک:تھائی لینڈ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے منفرد پیش کش مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس میں حکومت کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ ”ویکسی نیشن کراﺅ اور بچھڑا لے جاﺅ“ ۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں کوروناویکسین لگوانے والوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ہر ہفتےجو ویکسین لگوائے گا50 ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا اس خوش نصیب کو دینے کا اعلان کیا ہے ، قرعہ اندازی کے ذریعے24بچھڑے24ہفتے تک دیے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداداس مہم کے اعلان کے بعد سینکڑوں سے ہزاروں میں چلی گئی ہے۔


#BANGKOK #corona vaccinated #Corona vaccination campaign #Thailand #vaccinate and take the calf #local administration #Pakistani rupees