اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست

لاہور: پی ایس ایل 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شرجیل خان اور بابر اعظم نے کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل 37 رنز کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد وسیم نے وکٹ حاصل کی۔ اس دوران بابر اعظم اور نجیب اللہ زرداری نے یونائیٹڈ کے باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی ۔ دونوں نے گراو¿نڈ کے گرد زبردست شارٹس کھیلی۔بابر اعظم کی اننگز کا اختتام حسن علی کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے 81 رنز بنائے۔ پریرا صفر رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ دوسرے بلے بازوں میں نجیب اللہ زرداری نے 71 اور والٹن نے ایک رن بنائے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 190 رنز بنائے۔ عاکف جاوید ، حسن علی ، محمد وسیم ، علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر عثمان خواجہ اور کولن منرو میدان میں آئے لیکن عثمان زیادہ دن کریز پر قائم نہ رہ سکے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آئے محمد اخلاق بھی صرف ایک رن بناسکے۔ چوتھے نمبر پر آئے افتخار احمد اور کولن منرو نے بڑی شراکت کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح کی طرف راغب کیا اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ کولن منرو نے 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 71 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


#PSL 6 #Islamabad United #Karachi Kings #Shadab Khan #Babar Azam #Walton #Colin Monroe #Usman Khawaja