نئی دہلی: بھارت میں کورونا کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 300000 کو عبور کرچکی ہے ، گذشتہ 26 دنوں میں 100000 افراد ہلاک ہوگئے۔ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ، ملک بھر میں کوڈ 19 کی وجہ سے مزید 4454 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 222315 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ہندوستانی حکام نے باضابطہ طور پر 19000 سے 304000 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، جن میں گذشتہ 26 دنوں میں 100000 اموات شامل ہیں ، یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ ، اپریل کے 48768 کے مقابلے مئی کے پہلے 23 دنوں میں 92000 افراد ہلاک ہوئے۔
#corona #india
















