دیشا میری نہیں میں اسکی عمر کا لگ رہا ہوں،سلمان خان

ممبئی:بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘کی اداکارہ کے حوالے سے کہا ہے کہدیشاپٹانی نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔فلم کی تیاری کے دوران اداکاروں کی گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دبنگ خان فلم کے حوالے سے بتارہے ہیں۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ اگر اس عمر میں کوئی اداکار کسی فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔ سلمان نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب دیشامیری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔واضح رہے کہ اس وقت سلمان خان 55سال کے ہیں جبکہ دیشاپٹانی فلم ’رادھے‘ ہیروئن کی اصل عمر 28 سال ہے۔