کراچی:رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ، اسٹاک مارکیٹ سے نو ماہ میں 260 ملین ڈالر واپس لئے گئے ، جب کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح گذشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نو مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
















