ویتنام: ویتنامی اور اسرائیلی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جگنوخود کو چمگادڑوں سے بچانے کے لئے ایک مخصوص انداز آواز کی ایسی لہروں کو خارج کرتاہے جو انسان کے کان سن نہیں سکتے۔ ان آواز کی لہروں کی فریکوئینسی اتنی زیادہ ہے کہ وہ انسانی کان کے لئے ناقابل سماعت ہیں۔ اسی وجہ سے ہم انہیں (الٹراسونک) لہریں بھی کہتے ہیں۔ جگنوﺅں سے خارج ہونے والی یہ الٹراسونک لہریں اس قدر منظم ہیں کہ سائنس دانوں کو انھیں "الٹراسونک میوزک کی ڈھال " کہنے پر مجبور کیا گیا ہے ، جو انہیں چمگادڑوں کا شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔ اس اتفاقی دریافت میں ، سائنس دانوں نے پایا کہ الٹراسونک لہریں تخلیق کرنے کے لئے جگنو اپنے پروں کو تیزی سے پھڑپھڑاتے ہیں لیکن خود انھیں سن نہیں سکتے ہیں۔ تاہم ، یہ آوازیں اندھے چمگادڑ کے تیز کانوں تک پہنچتی ہیں اور انھیں قریب ہی کسی”خطرناک چیز“کے موجود ہونے کا احساس دلاتی ہیں اوروہ جگنوﺅں کی طرف نہیں جاتیں۔تل ابیب یونیورسٹی ، اسرائیل اور ویتنام اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ماہر ین نے ویتنام کے جنگل میں مشترکہ مطالعہ کے دوران اتفاق سے یہ انکشاف کیا۔ اس دریافت کی تصدیق بعد میں چار اقسام کے جگنوﺅں پر محتاط لیبارٹری مشاہدات کے ذریعہ ہوئی ، جس کی تفصیلات انہوں نے آن لائن ریسرچ جریدے آئی سائنس میں شائع کیں۔
الٹرسونک ڈھال جگنوﺅں کوچمگادڑوں سے بچاتی ہے


















