ملک میں 13کروڑ 71لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک میں 13کروڑ 71لاکھ سے زائد ووٹرزرجسٹرڈ،الیکشن کمیشن نے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ،تعداد 6کروڑ 38 لاکھ ہوگئی،ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 32لاکھ ، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار سے زائد ، سندھ 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار سے زائد ، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے زائد ،اسلام آباد میں 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔